ٹیگ ۔۔
جہانزیب نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ٹیگ کا اور ماوراء نے مجھے ٹیگ کیا ہے ، میرے جواب بھی حاضر ہیں۔
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
1۔ اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
کالج کے بعد کبھی جرابیں نہیں پہنی ہیں ہی نہیں میرے پاس جرابیں ۔۔
2۔ کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
گھر کے سامنے ایک شادی ہال ہے ، بارات آئی ہوئی ہے ، اُس کا شور سُن رہی ہوں ساتھ گانا بھی چل رہا ہے عاشق بنایا آپ نے ۔۔
3۔ سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
جامن کھائے تھے ۔
4۔ سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
پرانی فلم تاج محل دیکھی تھی ۔
5 ۔ آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
جو شخص دوسروں کی خوشحالی پر نظر رکھتا ہے وہ ہمیشہ غمگین رہتا ہے ( حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہُ )
6۔کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
نیٹ یوز کر رہی تھی ، محفل پر کس نے کیا لکھا یہ جائزہ لے رہی تھی ۔
7۔کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
ابنِ انشاء سے اور اُس سے جس سے ملنے کی تمنا ہے اور اب تک نہیں مل سکی ۔
8۔غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
جس بات پر غصّہ آیا ہو اور جس پر آیا ہو اُس کو وہ بات بتا کر بول کر اور پھر رونا آئے تو رو کر پُر سکون ۔۔
9۔فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
بھائی سے بات ہوئی تھی آج رات 9 بجے ۔۔
10۔ آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
مجھے رمضان کا مہینہ اچھا لگتا ہے ۔
میں funters ، pakiez ، zahara ، saud ، اور phototech81 کو ٹیگ کر رہی ہوں ۔
June 18, 2008 01:43 am | کچھ اِدھر اُدھر کی۔
ماوراء بتاریخ 18 Jun 2008 بوقت 2:06 am #
زبردست حجاب۔ :grin:
چلو، میری دعا ہے کہ اس کو تم جلدی سے مل جاؤ۔
:
shahidaakram بتاریخ 18 Jun 2008 بوقت 2:43 am #
حجاب بہت اچھے اور مزے کے جواب دۓ آپ نے ماوراء کی طرح ميری بھی دُعا ہے کہ اللہ تعاليٰ آپ کی اتنی حسين خواہش کو جلد از جلد پُورا کرے ،آمين
دُعاگو
شاہدہ اکرم
زہرا علوی بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 12:37 am #
یہ کیا کھیل چل رہا ہے مجھے کوئی سمجھائے گا :oops:
شب بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 12:51 am #
ویلکم زہرا ، اس ٹیگ کے کھیل میں آپ کو اُن سوالوں کے جواب دینے ہیں زہرا جو پوچھے گئے ہیں اور میں نے بھی ان سوالوں کے جواب دیئے ہیں ، اپنے بلاگ پر ٹیگ کے عنوان سے نئی پوسٹ کریں اور اُس میں ان سوالوں کے جواب لکھیں اور آخر میں پانچ ایسے بلاگرز کو ٹیگ کریں جنھوں نے اب تک ان سوال کے جواب نہیں دیئے ، اور اپنی پوسٹ پر ٹیگ کے قوانین بھی ضرور پوسٹ کریں ۔ قوانین میری پوسٹ سے کاپی کر لیں
:
خاور بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 12:53 am #
آپ نے جامن کھائے ؟
میں پردیس میں عموماً دوستوں سے مذاق میں پوچھا کرتا هوں که اپ نے اخری دفعه جامن کب کھائے ؟
کبھی بھی کسی کا جواب دس سال سے کم نہیں آیا ـ
ایک تو یه پھل هوتا صرف چند ہفتے هے اور هوتا بھی صرف برصغیر میں هی هے ـ
کم از کم میں نے تو باهر کسی ملک میں نہیں دیکها هے ـ
شب بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 1:10 am #
ویلکم خاور صاحب ، جامن کا سیزن کچھ دن کے لیئے تو نہیں آتا ، 3 یا 4 ماہ تو ضرور نظر آتا ہے جامن مارکیٹ میں ، اس کے علاوہ جامن کا پیڑ میرے چچا کے گھر میں بھی ہے
:
فنٹی بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 12:20 pm #
السلام علیکم۔
بہت شکریہ حجاب آپ کے ٹیگ کرنے کا-
کیا آپ روابط میں ہمارے بلاگ کا ایڈریس بھی شامل کرنا پسند کریں گی؟ فنٹرز پہ آپ کے بلاگ کا ایڈریس بھی شامل کر لیا جائے گا- شکریہ
phototech81 بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 1:06 pm #
یہ کیا چکر ہے میں کچھ دن نہیں آیا تو کچھ سے کچھ ہو گیا ہے مجھے کچھ بتائے یہ کیا چکر ہے
شب بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 3:44 pm #
ویلکم فنٹی ، یہی نِک ہے نا :???: میں ضرور شامل کروں گی آپ کے بلاگ کا ایڈریس بلکہ سب بلاگرز کا شامل کروں گی آج ہی کرتی ہوں
:
ویلکم فوٹوٹیک ، یہ ٹیگ کا چکر ہے
: سب کچھ اوپر لکھا ہوا ہے پڑھیں اور جواب دیں ، زہرا کو جواب میں سمجھایا ہے میں نے آپ بھی اس جواب سے سمجھ لیں اس چکر کو شکریہ ۔
فنٹی بتاریخ 19 Jun 2008 بوقت 6:48 pm #
السلام علیکم
ویلکم کہنے اور لنک ایڈ کرنے کا شکریہ- برائے مہربانی فنٹی کی بجائے “فنٹرز” کر دیجیے کیونکہ کہ بلاگ کا نام فنٹرز ہے- آپ کا لنک بھی شامل کر لیا گیا ہے-
شکریہ
نوائے ادب بتاریخ 20 Jun 2008 بوقت 12:29 pm #
جی آپی میں نے جواب دے دیا ہے آپ بھی پڑھ لے شکریہ
شب بتاریخ 21 Jun 2008 بوقت 10:42 pm #
شکریہ ماوراء اور شاہدہ آپی آپ کی دعاؤں کا بھی شکریہ ۔