آج صبح سے کراچی کا موسم عاشقانہ ہے
گہرے بادل چھائے رہے، آم کے پیڑ پر کوئل بھی آج کچھ زیادہ ہی کوک رہی تھی ، پی کہاں پی کہاں
شائد اُس کو اپنا پیا یاد آ رہا تھا ![]()
ویسے مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ بارش کا موسم ہو یا کالی گھٹا چھا جائے، ایسے موسم میں کسی کی یاد کیوں آتی ہے :? اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے بھی کوئی یاد آ رہا تھا بس ایک سوال ہے
کہیں بارش برس جائے ۔ ۔ ۔۔
کہیں صحرا ترس جائے ۔ ۔۔ ۔
کہیں کالی گھٹا اتر جائے ۔ ۔۔ ۔۔
کہیں باد صبا ٹھہرے ۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ وجہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اتنا اچھا موسم تھا مگر بادل صرف اپنا جلوہ دِکھا کر کچھ تو چلے گئے اور کچھ ڈھیٹ بن کر منہ چڑاتے رہے اور یہ دعا بھی کام نہ آئی کہ اے ابرِ کرم آج اتنا برس ![]()
ویسے صرف ابرِ کرم ہی برستا ، کوئی حسین مہمان تو آتا نہیں
بارش میں تو جو بھی آتا ہے جوتوں پر کیچڑ لگا کے آتا ہے اور اُس وقت تو کوئی حسین بھی ہو تو خوفناک نظروں سے گھورنے کو دل چاہتا ہے
سوچا تھا کہ ایک بھی ننھی سی بوند پڑی تو پکوڑے بناؤں گی طبعیت خراب سہی پکوڑے منع ہی سہی کھانے، مگر بارش کے مزے تو کرنے تھے ، مگر افسوس پکوڑے کھانے کا خیال ادھورا رہ گیا ، کالی گھٹا میں نے تو آسمان پر دیکھی ، ویسے ایک کالی گھٹا یہ بھی ہے کسی نے تو دیکھی ہوگی آج :wink:
سب مل کر دعا کریں کراچی میں بھی بارش ہو اور ہم بھی بارش انجوائے کریں فی الحال پکوڑے دیکھ کر ہی گزارہ کرتے ہیں ، گرما گرم پکوڑوں کا مزہ تیز برستی بارش میں بھی آتا ہے ۔



زبردست۔ ہماری طرف تو آج گرمی ہے۔
لیکن پکوڑے دیکھ کر بھوک لگ گئی ہے۔
پچھلے دنوں ہمارے ہاں پہلی بار Thunderstorm آیا تھا۔ میں نے اس کی ویڈیوز بنائی تھیں۔ اپلوڈ کروں گی تو دکھاؤں گی۔ ابھی ایک اپلوڈ کی ہے۔ لیکن پاکستان جیسا رومانی موسم نہیں ہوتا۔
http://www.youtube.com/watch?v=twiUHKSJ9S4
یہ حسین مہمان صرف فلموںمیں ہی آتے ہیں۔ مجھے بارش تو کیا گرمی خزان تک میں کبھی سوائے کالی کے کوئی نظر نہیں آئی۔ آپ بارش ہوتے ساتھ ہی صحن میں پائپ لگا کر بیٹھ جایا کریں جو مہمان آئے حسین ہو تو جوتے دھلا کر آنے دیں ورنہ دروازے سے واپس کر دیں۔ سہولت کے لئے دروازے پر حسین ہونے کا criteria بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ اس معیار پر پورنے نہ اترنے والے بیل بجانے کی زحمت نہ کریں۔ ہم نے تو ایسے ڈھیٹوں کے لئے جو ایسے نوٹس پر کان نہ دھریں بیل میں کرنت چھوڑنے کی بھی آزمائش کی ہوئی ہے۔ آپ پہلے اطمینان کر لینا کہ ابا بھائی وغیرہ گھر کے اندر ہ ہوں۔
واقعی۔۔۔ ہم بے چارے کراچی والے۔۔۔ عموما ترستے ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔ موضوع کی مناسبت سے سارے گانے شامل کرلیے لیکن ایک رہ گیا ہے۔۔۔ اسے میں ابھی اپنے بلاگ پر لگاتا ہوں۔
[...] رہتا ہے لیکن ابر برستا نہیں ہے۔ شب نے اپنے بلاگ پر عاشقانہ موسم کا ذکر کیا تو ہے پر اس میں ایک گیت شامل ہونے سے رہ گیا [...]
شکریہ ماوراء ، یہ یوٹیوب کا جو لنک دیا ہے یہ تم نے اپلوڈ کی ہے ؟
بدتمیز ، آپ کے لیئے مفت مشورہ پہلی فرصت میں آئیز ٹیسٹ کروائیں
آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کالی نظر نہیں آئی گوری بھی نظر نہیں آئی کیا ؟؟؟؟؟؟؟
میں کسی کے جوتے نہیں دھلواؤں گی مین گیٹ پر ہی اتروا دوں گی جوتے
مجھے جو گانے پسند تھے وہ شامل کر لیئے راہبر ، لگان والا گانا تمہارے بلاگ پر دیکھ کر یاد آیا
استغفار مجھے نظر ٹیسٹ کا مشورہ۔
ایک دفعہ دوبارہ پڑھیں عرض کیا ہے
مجھے بارش تو کیا گرمی خزان تک میں کبھی سوائے کالی کے کوئی نظر نہیں آئی۔
مکرر مکرر
کبھی سوائے کالی کے کوئی نظر نہیں آئی۔
ہاں حجاب۔ ایک اور کا لنک یہ ہے۔۔
http://youtube.com/watch?v=zRn0fNsAM74
اصل میں مجھے گرج چمک سے بہت ڈر لگتا ہے،اور دوسرا یہاں میں نے پہلی بادل گرجتے اور بجلی چمکتی ہوتی دیکھی تھی۔ اس لیے ڈر ڈر کر بنائی تھی۔
تمہیں کسی کی یاد نہیں آئی تو یہ سوال کیسے دماغ میں آیا ۔۔
۔۔ دال میں کچھ کالا ہے ۔۔
مجھے تیز برستی بارش میں کچھ اچھا نہیں لگ سکتا سوائے اس کے کہ بارش رک جائے ۔۔
۔۔ پکوڑے ایسے ہی موسم میں اچھے لگتے ہیں جیسا اس دن تھا ۔۔ لیکن افسوس اس دن بنانے کا موڈ نہیں ہوا ۔۔ جس کسی نے فرمائش کی اس کو باہر سے کھانے کا مشورہ دے کر صرف گانے سنے ۔۔
واہ اتنی اچھی تھیم، ویسے ہی آپ رونا رو رہی تھیں۔ کہاں ہیں ڈبے؟ کہیں پوسٹ لکھتے ہوئے ایڈیٹر میں تو نہیں آتے ڈبے؟
سارہ ، دال میں کچھ کچھ کالا لگ رہا ہے نا؟؟؟ جب پوری دال کالی لگے تو پوچھنا
ساجد ، مجھے تو اس تھیم میں ڈبے ڈبے اور ڈبے ہی نظر آ رہے ہیں اور کلر اتنا ڈارک نظر آ رہا ہے ایک بار صحیح نظر آیا تھا کلر اُس کے بعد اللہ جانے کیا ہوا
بدتمیز ، نظر ٹیسٹ کا مشورہ واپس ، ضرورت مجھے ہے
حجاب، فائر فاکس یوز کرنا شروع کر دو یا پھر آئی ای پر ڈبے دور کرنے کے لیے مصلٰی بچھا لو۔
فائرفاکس پر ٹھیک ہے۔
وجود زن سے کائنات میں جتنے رنگ ہیں مجھے سارے آپ کی اس تھیم نے دیکھا ڈالے ہیں۔
اگر میرے سر میں دماغ ہوتا تو مجھے یقین ہے بری طرح گھوم رہا ہوتا۔ 
ٹاہوما استعمال فرمایا کریں۔ آپکا ٹیکسٹ کورئیر نیو اور ٹاہوما کا مکسچر ہوتا ہے۔
فائر فاکس ابھی انسٹال کر لیں۔ ویسے تو ابھی میں نے فکس کر دیا ہے۔ 
ایم ایس ورڈ استعمال کرتی ہیں؟ فونٹ کورئیر نیو رکھا ہوتا ہے؟ بری بات۔
یہ صرف ونڈوز ایکس پی اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ڈبے دیکھا رہا تھا۔ آپ وہی استعمال کرتی ہیں؟ بری بات
میرے پاس دونوں ونڈوز ہیں آجکل میں ونڈوز وسٹا استعمال کر رہا ہوں وہاں میں نے دونوں براوزر میں چیک کیا تھا۔ درست نظر آ رہا تھا۔ اسی طرح ماورا کے پاس بھی ونڈوز وسٹا ہے۔ ان کو بھی صحیح نظر آ رہا تھا۔ ساجد ونڈوز ایکس پی پر شائد فائر فاکس پر دیکھ کر گئے لہذا ان کو بھی صحیح نظر آیا۔ تو ثابت ہوا جب آپ مسئلہ بیان فرمائیں تب اپنا آپریٹنگ سسٹم اور براوزر ضرور بتایا کریں۔ اور سکرین شاٹ لینے میں تین دن لگتے ہیں؟
ابھی بھی تھیم میں کوئی مسئلہ ہو تو ظاہری بات ہے میں نے ہی کوئی کام خراب کیا ہے۔ اگر بالکل ٹھیک ہے تو ہر نماز کے بعد میرے حق میں جھولیاں بھر بھر کر دعائیں کریں۔
بہت شکریہ بدتمیز اب ٹھیک ہے بس فونٹ چھوٹا ہے آپ کے لیئے بہت ساری دعائیں ہمیشہ ۔
ماوراء بلاگ پر اب ڈبے نظر آئے تو ٹین ڈبے والے کو دے کے پیسے لے لوں گی
رہی بات موسم کی تو کراچی میں اپنے قیام کے دوران مجھے کوئل نظر نہیں آئی۔ یہ آپ والی خیالی کوئل تو نہیں تھی؟ خیالی پلاؤ و بریانی تو سنے تھے پر کوئل۔۔۔ایں خیال عجیب است
خیالی کوئل نہیں ساجد اصلی والی کوئل رہتی ہے آم کے درخت پر ، صبح صبح چیخنا سٹارٹ کرتی ہے ایک ہی بار میں 18 بار کو کو کر کے پھر آہستہ ہو جاتی ہے ، دوسری کوئل بادام کے درخت پر بولتی ہے صبح صبح کوئل کی آواز سے ہی آنکھ کُھلتی ہے آج کل ، اُس کے بعد گنتی رہتی ہوں کچھ دیر کوئل کی کو کو
بد تمیز یا تو ہمیشہ کالا چشمہ لگا کر رکھتے ہیں یا افریقہ کے اس حصے میں ہوتے ہیں جہاں نسلی تعصب کی بنا پر گورے نہیں بس سکتے
کراچی کی بارش (واقعی بارش) گھروں سڑکوں کا تو بیڑہ غرق ہی کر دیتی ہے۔ بارش کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوتے صرف کراچی میں ہی دیکھے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ کہ ٹیکسیوں کے کرائے ڈبل ٹرپل ہو جاتے ہیں۔ پکوڑوں کو علاوہ تو کراچی والوں کا سرا سر نقصان ہی ہے
Add A Comment