عیدِ قرباں اور مہمانِ خصوصی ۔۔۔

بقرعید کی تیاریوں میں سب سے اہم مہمانِ خصوصی کی آمد ہوتی ہے ، آج ہمارے مہمانِ خصوصی صاحب تشریف لائے ہیں ۔۔ اور آتے ہی گھر میں ہلچل مچ گئی جو کہ ہمیشہ مچ جایا کرتی ہے ، میرے دونوں چھوٹے بھائیوں کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ لوگ اپنے بیڈ کے ساتھ ہی باندھ لیں مہمانِ خصوصی کو :wrd اب آج سے لے کر عید کی صبح تک گھر میں ہر طرف مہمانِ خصوصی کے کھانے پینے اور سونے کے چکّر میں تو تو میں میں بھی ہوتی رہے گی ۔۔ کسی کا خیال ہو گا اُس کو ہرا بھرا کھانا پسند ہے اور کوئی بھوسی کھلانے پہ بضد :wrd پھر عید کی صبح قصائیوں کا ایک ٹولہ گھر پہ حملہ آور ہوگا ۔۔۔ ساتھ اُن کے بچّوں کا ہجوم ۔۔۔ سب سے چھوٹا والا جو گود میں ہو وہ بھی آتا ہے ساتھ ۔۔۔ شائد پیدائشی تجربہ ضروری ہوتا ہو اس لیئے ساتھ لاتے ہیں بچّوں کو :P اُس کے بعد جو محنت مشقّت بقرعید کی ہوتی ہے اُس کا احوال عید کے دن کے بعد ۔۔۔۔ تو ملتے ہیں عید کے بعد :) آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ۔۔۔

November 27, 2009 12:18 am | کچھ اِدھر اُدھر کی۔

13 تبصرے برائے ”عیدِ قرباں اور مہمانِ خصوصی ۔۔۔“

  1. ڈفر - DuFFeR بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 12:35 am #

    اس مہمان خصوصی کے آنے کی فیس بھی بتا دی جاتی تو …

  2. شب بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 12:40 am #

    ڈفر — اس مہمان کی فیس 34000

  3. فہیم بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 1:27 am #

    ہمممممم
    اچھا مل گیا 34000 میں.
    ہمارا والا اس سے تھوڑا تگڑا ہے.

  4. بدتمیز بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 1:34 am #

    زبردست، تندرست جانور ہے. مجھے براؤن میں پسند ہے. ویسے یہ آپ سے منہ کیوں موڑے ہے؟

  5. بوچھی بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 2:33 am #

    عید مبارک ہو حجاب . .. .

  6. عمر احمد بنگش بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 2:36 am #

    ارے واہ میرے خیال میں تو سستا مل گیا آپ کو یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عید مبارک جی

  7. خرم بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 4:27 am #

    دھنی نسل کا بہت خوبصورت بیل ہے حجاب۔ مجھے تو رشک آ رہا ہے آپ پر۔ یہاں امریکہ میں بندہ عید پر بھی گھر جانور نہیں باندھ سکتا :(

  8. بدتمیز بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 8:08 am #

    خرم ٰیہاں آپ خود جو بندھے ہوئے ہیں :P

  9. جعفر بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 12:22 pm #

    میں سوچ رہا تھا کہ شاید آپ کو ترکیب لکھیں گی مثلا لالوکھیت کباب یا گولی مار تکہ کہ رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
    لیکن آپ نے تو تصویر سے ہی کام چلا لیا
    وہ گرین رائس آپ کی ترکیب کے مطابق پکائے گئے اور بہت پسند کئے گئے
    اس کے لئے شکریہ

  10. طارق راحیل بتاریخ 27 Nov 2009 بوقت 12:56 pm #

    بچپن کی عید کیا خوب ہوا کرتی تھی
    خوشیوں کی تتلی ہر سو اڑا کرتی تھی
    بکرے جلدی لائیں کہہ کہہ کر
    ابوکو ہم روز ستاتے تھے
    اور پھر بکرے آجانے پر
    انکے سنگ ہم اپنا سارا وقت بیتاتے
    کبھی انھیں کھلاتے، کبھی انھیں سجاتے
    دوستوں کو بلا بلا کر
    بکرے کو دکھاتے تھے
    یہ ٹکر نہیں مارے گا تم ہاتھہ اسے لگالو
    اس بھی اب تم اپنا پکا دوست ہی بنالو
    پھر عید کا دن آجاتا تھا ، آنسو آنکھوں میں بھرکر
    بس یہی کہا کرتے پلیز اس کو نا کاٹیں
    یہ بہت پیارا ہے، یہ تو میرا دوست ہے نا
    پھر امی نے سمجھا یا تھا
    اپنی پیاری چیز کی قربانی
    سنت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہے
    یہی ہے حکم اور خوشنودی الله کریم کی ہے

  11. شب بتاریخ 28 Nov 2009 بوقت 1:54 am #

    شکریہ فہیم ۔۔ ہاں محفل پہ تمہارا مہمان دیکھ لیا اچھا ہے ۔۔

    شکریہ بدتمیز ، یہ شائد میرے ارادے سے با خبر ہوگیا ہے :p میں نے اس کی آنکھوں کے ٹاپس اور دُم کا پراندہ بنانے کا سوچا تھا :p اپنے لیئے نہیں کسی کو گفٹ کرنے کے لیئے اس لیئے شائد منہ موڑے کھڑا ہے ۔۔

    آپ کو بھی عید مبارک باجو ۔

    عید مبارک عمر احمد بنگش ، جی ہاں سب یہی کہہ رہے ہیں کہ سستا مل گیا ۔

    شکریہ خرم اور عید مبارک آپ کو ، عید پہ پاکستان آ جایا کریں اگر آنا ممکن ہو اور پھر عید کے مزے کیا کریں :)

    جعفر ، ترکیب لکھوں گی تصویر کے ساتھ ، کل میں بنا کر کھا لوں فرائی تکّے پھر ترکیب لکھوں گی تو آپ بنائیے گا ۔۔

    اچھی نظم ہے ، شکریہ طارق راحیل اور عید مبارک ۔۔

  12. shahidaakram بتاریخ 30 Nov 2009 بوقت 2:17 am #

    زبردست
    بہُت خُوبصُورت مہمانِ خصُوصی ہے ماشاءاللہ
    عید مُبارک ہو حِجاب بہُت بہُت

  13. شب بتاریخ 04 Dec 2009 بوقت 1:14 am #

    شکریہ شاہدہ آپی اور آپ کو بھی عید مبارک

ٹریک بیک | آر۔ایس۔ایس تبصرے

تبصرہ کریں



Powered by WP Hashcash